47

یورپی یونین نےایکس کودھوکہ دہی کے الزام میں 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا

یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اس کے بلیو ٹِک بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن کے الزام میں 12 کروڑ یورو جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق یہ بیجز صارفین کی تصدیق (ویریفیکیشن) کے لیے بنائے گئے تھے، لیکن ایلون مسک کے 2022 میں کمپنی خریدنے کے بعد یہ پیڈ فیچر میں تبدیل کر دیے گئے، جس سے صارفین اور مشتہرین کو گمراہ کن معلومات فراہم ہوئیں۔

کمیشن نے کہا کہ ایکس کمپنی مشتہرین کی واضح فہرست فراہم کرنے میں ناکام رہی، جبکہ محققین کے سامنے پبلک ڈیٹا بھی دستیاب نہیں کرایا گیا۔ یہ جرمانہ یورپی یونین کی ڈیجیٹل سروس ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت دو سالہ تحقیقات کے بعد عائد کیا گیا ہے۔

تاہم، غیر قانونی مواد اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تحقیقات ابھی جاری ہیں، اور کمیشن نے ایکس کو مزید اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔