پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی تازہ فوٹوشوٹ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جہاں ان کے دلکش انداز اور پُرکشش موجودگی کو صارفین نے خوب سراہا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹائلش اور بولڈ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اعتماد، نزاکت اور جدید فیشن کا بہترین امتزاج پیش کرتی نظر آئیں۔ مومنہ اقبال نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ "ہم ستاروں کو رومانویت بخشتے ہیں، مگر بھول جاتے ہیں کہ انہی کو نمایاں کرنے والی تاریکی ہوتی ہے۔"
اس فوٹوشوٹ میں مومنہ نے بیج رنگ کا کوٹ اور سفید شرٹ پہنی، جو موسم کے لحاظ سے سادہ مگر پُر وقار انداز کو ظاہر کرتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تازہ تصاویر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہیں، آپ ہمیشہ خوبصورت لگتی ہیں"۔ دیگر صارفین نے بھی ان کے انداز اور فیشن کو سراہا۔









