113

ربیکا خان کی شادی میں کھلبلی، بارات کی رات گاڑی کو آگ لگ گئی

لاہور: سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی پہلے ہی اپنی طویل تقریبات اور بھاری بھرکم تیارियों کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی تھی، مگر بارات کی رات ہونے والے ایک حیران کن واقعے نے اس شادی کو مزید شہرت دلا دی۔

پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی اور مشہور کانٹینٹ کریئٹر ربیکا خان گزشتہ رات بارات کے بعد باضابطہ طور پر حسین ترین کی دلہن بن گئیں۔ دلکش عروسی لباس اور شاندار تقریب کے درمیان اچانک پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک گاڑی نے آگ پکڑ لی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ماحول کو سنجیدگی اور حیرت میں بدل دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی چند ہی لمحوں میں شعلوں کی لپیٹ میں آگئی جبکہ دھواں دور تک اٹھتا رہا۔ موقع پر موجود افراد نے فوری موبائل کیمرے نکال کر ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، جو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

چونکہ ربیکا خان کی شادی پہلے ہی میمز اور طنز کا نشانہ بنی ہوئی تھی، اس ’آگ‘ نے صارفین کے طنزیہ تبصروں کو مزید زور بخش دیا۔
ایک صارف نے چٹکی لی: "تو ربیکا گاڑی میں نہیں تھی ناں؟"
جبکہ ایک اور نے لکھا: "اب اس پر پورا سال ولاگز بنیں گے!"

کچھ صارفین نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ بھی قرار دیا، اور ایک تبصرہ تو یوں تھا:
"یہ تو بالکل 'میری زندگی ہے تو' کے سین جیسا لگ رہا ہے!"

واقعہ منصوبہ تھا یا حادثہ؟ اس کی تصدیق تو تاحال نہیں ہوئی، مگر ایک بات طے ہے — ربیکا خان کی شادی کی یہ ’آگ‘ سوشل میڈیا پر بھی خوب بھڑک رہی ہے، اور صارفین اسے بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں۔