137

بگ باس کی میزبانی کے دوران دھرمیندر کی یاد میں جذبات کا اظہار

بھارتی اداکار سلمان خان نے بگ باس 19 کے دوران اعتراف کیا کہ وہ اصل میں شو کی میزبانی کرنا نہیں چاہتے تھے، لیکن زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔

سلمان خان نے جذباتی انداز میں بتایا کہ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد شو کی میزبانی کرنا ان کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دھرمیندر کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ فلم انڈسٹری اور مداحوں کے لیے بھی یہ ایک بڑا صدمہ تھا۔

اس موقع پر سلمان خان جذباتی ہو گئے اور افسردہ لہجے میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا، مگر ان حالات میں میزبانی کے لیے ان کی تیاری نہیں تھی۔

یاد رہے کہ دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو وفات پا گئے تھے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک سنہری دور کا اختتام ہوا۔