76

ڈکی بھائی کو جیل سے رہا کر دیا گیا

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔ عدالت کی جانب سے روبکار جاری ہونے کے بعد جیل حکام نے انہیں پچھلے گیٹ سے گاڑی میں روانہ کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے ہدایت کی تھی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوراً رہا کیا جائے۔ روبکار کے اجرا کے بعد جیل حکام نے رہائی عمل میں لائی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو آن لائن جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق کیس میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی تھی۔ این سی سی آئی اے میں ان کے خلاف آن لائن جواء کو فروغ دینے کا مقدمہ درج ہے۔