125

سردیوں میں گلے کی خراش سے بچاؤ اور سکون کے 7 مؤثر طریقے

سردیوں میں گلے کی خراش سے بچاؤ اور سکون کے 7 مؤثر طریقے

سردیوں کی خشک ہوا، کم درجہ حرارت اور کم نمی گلے کی نازک جھلی کو خشک اور حساس بنا دیتی ہے، جس سے خراش اور جلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق چند سادہ اقدامات گلے کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں:

  1. گرم پانی اور نمک کے غرارے
    ½ چائے کا چمچ نمک کو 1 کپ نیم گرم پانی میں حل کر کے دن میں 2-3 بار غرارے کرنے سے گلے کی سوزش کم ہوتی ہے اور خراش میں سکون ملتا ہے۔

  2. شہد
    شہد میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہیں، جو گلے کی خراش اور کھانسی میں آرام دیتے ہیں۔ نیم گرم پانی یا ہربل چائے میں ملا کر پینا زیادہ مؤثر ہے۔

  3. ادرک کی چائے
    ادرک سوزش کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ہے۔ ادرک کی پتلی چائے پئیں یا ادرک کے ٹکڑے شہد کے ساتھ چبائیں یا نگل لیں۔

  4. لہسن
    لہسن میں قدرتی اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہوتی ہیں جو وائرل انفیکشن کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں۔ روزانہ معمولی مقدار میں کچا یا بھنا ہوا لہسن کھانے سے گلے کی خراش میں سکون ملتا ہے۔

  5. گرم سوپ اور پانی
    گرم سبزیوں یا مرغی کے سوپ اور پانی پینے سے جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے اور گلے کی خشکی جلد کم ہوتی ہے۔

  6. بھاپ لینا
    ایک باؤل میں گرم پانی لے کر سر پر تولیہ رکھ کر 5-10 منٹ بھاپ لینا گلے کی خشکی اور جلن کم کرنے میں مددگار ہے۔

  7. تھنڈا اور خشک کھانا کم کریں
    سردیوں میں زیادہ برف یا ٹھنڈا پانی پینے سے گلے کی خراش بڑھ سکتی ہے، اس لیے گرم مشروبات کو ترجیح دیں اور خشک یا سخت کھانے محدود کریں۔

یہ سادہ تدابیر سردیوں میں گلے کی صحت کو بہتر رکھتی ہیں اور چھوٹی خراش یا جلن سے بچاؤ میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔