56

گوگل نے پکسل فونز میں اہم فیچر متعارف کروا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے پکسل فونز پر کال ریکارڈنگ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جو صارفین کو فون کالز کو آسانی سے ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

صارفین اس فیچر کو فون ایپ میں جا کر کال اسسٹنٹ سیکشن میں موجود ’نئی کال ریکارڈنگ‘ آپشن سے فعال کر سکتے ہیں۔ فعال کرنے کے بعد کالنگ اسکرین پر ’کال اسسٹ مینیو‘ ظاہر ہوگا، جس میں ’کال ریکارڈنگ‘ کا بٹن موجود ہوگا۔ بٹن دبانے کے بعد ایک مختصر کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا تاکہ کال کے دونوں فریقین کو ریکارڈنگ کے بارے میں علم ہو۔

ریکارڈنگ کے دوران اسکرین پر کال کے دورانیے کے آگے ایک سرخ نقطہ نظر آئے گا، اور کال اسسٹ مینیو میں موجود ’اسٹاپ‘ بٹن سے ریکارڈنگ روکنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد، کال ریکارڈنگ ہوم ٹیب پر مائیکروفون کے نشان کے ساتھ ظاہر ہوگی۔ صارفین کو ریکارڈنگ کے ڈیلیٹ ہونے کے دورانیے کے لیے مختلف آپشنز بھی دستیاب ہیں، جن میں 7، 14 یا 30 دن بعد خودکار ڈیلیٹ، فوری ڈیلیٹ اور کبھی بھی ڈیلیٹ نہ کرنے کے اختیارات شامل ہیں۔