127

وی پی این سروس فراہم کرنے والی آٹھ کمپنیوں کو لائسنس جاری

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی آٹھ کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے

پی ٹی اے کے مطابق رجسٹریشن  کا مقصد ملک میں محفوظ اورمجاز وی پی این سروسز کی فراہمی ہے، ان لائسنس یافتہ کمپنیوں کو قانونی طور پر وی پی این سروسز فراہم کرنے کی اجازت ہے۔

اب صارفین کوآئی پی ایڈریسز یا موبائل نمبرز کی الگ سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ صارفین رجسٹریشن کرائے بغیر براہ راست لائسنس یافتہ کمپنیوں کی خدمات لے سکیں گے۔