102

رومیسہ خان نے شوبز انڈسٹری کا بڑا پردا فاش کردیا

اداکارہ رومیسہ خان نے شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کو بروقت ادائیگی نہ ہونے کے مسئلے پر کھل کر بات کی ہے۔ ایک حالیہ وائرل انٹرویو میں رومیسہ نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگی معمول بن چکی ہے اور کئی بار اپنے ہی پیسوں کے لیے "بھیک مانگنے جیسا احساس" ہوتا ہے۔

رومیسہ خان کے مطابق، “مجھے بار بار اپنے پیسے مانگنے میں موت آتی ہے، اس لیے کئی بار ادائیگی ہی نہیں ملتی۔” انہوں نے کہا کہ جب وہ بار بار مطالبہ نہیں کرتیں تو انہیں سینئرز کی ناراضی اور ڈانٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فنکار اپنی محنت سے کام کرتے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ مالی معاملات میں شفافیت اور وقت کی پابندی ہونی چاہیے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ کسی فنکار نے شوبز انڈسٹری میں ادائیگیوں میں تاخیر پر آواز بلند کی ہو — اس سے قبل بھی متعدد اداکار اس مسئلے پر تحفظات ظاہر کر چکے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan)