63

بایو ہب منصوبہ: اے آئی کے ذریعے حیاتیاتی تحقیق میں انقلاب

مارک زکر برگ اور اہلیہ پرِسیلا چان کی سربراہی میں بایو ہب نے مصنوعی ذہانت اور حیاتیاتی تحقیق کو یکجا کر کے دوا سازی اور علاج کے عمل کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کے مطابق عالمی ڈیٹا، جدید کمپیوٹنگ وسائل اور حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی امراض کی تفہیم اور علاج میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوگی۔

بایو ہب ایوولوشنری اسکیل کے ساتھ شراکت کرے گا، جس کے سربراہ سائنسدان ایلکس رائیو ہوں گے۔ منصوبے کے چار اہم اہداف میں اے آئی ماڈل کے ذریعے خلیاتی عمل کی پیش گوئی، جدید امیجنگ سسٹمز کی تیاری، سوزش کے عمل کی مانیٹرنگ اور انسانی مدافعتی نظام کی اے آئی کے ذریعے ری پروگرامنگ شامل ہیں۔

بایو ہب کے حکام کے مطابق یہ اقدام حیاتیاتی تحقیق کی رفتار کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے اور دوا سازی میں انقلاب کی راہ ہموار کرے گا، جس سے مستقبل قریب میں انسانی صحت کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔