معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نےایک ویڈیومیں پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
ایک ویڈیو میںسامعہ حجاب نے کہاکہ میں نے پاکستانی عوام کی تنقید، تنگ نظری اور ججمنٹل رویے سے تنگ آ کر ملک چھوڑ دیا ہے۔
سامعہ حجاب نے کہا کہ میرے کپڑے دن بدن چھوٹے ہوتے جارہے ہیں اور اس کی وجہ میری اپنی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی سوچ ہے، یہ میری غلطی نہیں ہے، یہ قوم کی غلطی ہے، لوگوں کی تنگ ذہنیت نے میرا جینا مشکل کردیا تھا۔
معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اور عوام دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے، حکومت اور عوام آپس میں ملے ہوئے ہیں، اندر سے سب ایک جیسے ہیں، کسی کو کسی کی پرواہ نہیں۔
سامعہ حجاب نے اپنے تجربے کا موازنہ یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ بھی کیا جو کچھ عرصہ قبل پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہو گئے تھے،سامعہ حجاب نے کہاکہ رجب بٹ کے ساتھ بھی یہی کیا گیا، اسے بھی ملک چھوڑنا پڑا، ہم دونوں ایک ملک سے دوسرے ملک بھاگ رہے ہیں، اپنے گھر والوں سے دور رہ رہے ہیں، ذہنی اور سماجی دباؤ کے باعث پاکستان سے باہر رہنے پر مجبور ہیںسامعہ حجاب نے تصدیق کی کہ میں اس وقت متحدہ عرب امارات (دبئی) میں مقیم ہوں، وہاں سے ہی انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہوں، تاہم میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرائیویٹ کردیا گیا ہے۔
اگرچہ سامعہ حجاب نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ مستقل طور پر بیرونِ ملک منتقل ہو چکی ہیں یا عارضی طور پر قیام پذیر ہیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ شاید آن لائن تنقید اور نفرت انگیز رویے سے تنگ آ کر پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔









