126

رومیسہ خان کو شادی کی پیشکش کس نے کی تھی؟

 

معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے ایک سابق طالبعلم کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی تھی۔

جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کے دوران رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ ٹیوشن پڑھایا کرتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اس دوران وہ صرف 17 سال کی تھیں اور آٹھویں جماعت کے طلبا کو پڑھاتی تھیں۔

رومیسہ خان کے مطابق کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ رومیسہ خان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنے شاگردوں سے زیادہ بڑی نہیں ہیں، اس لیے انہوں نے اس پیشکش کو ہنس کر ٹال دیا۔

یاد رہے کہ رومیسہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا اور بعد ازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا، جہاں وہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔