بالوں کا جھڑنا ایک عام مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجوہات میں ذہنی تناؤ، ہارمونز کی تبدیلی، جینیاتی عوامل، غذائی کمی اور تھائرائیڈ یا آٹو ایمیون بیماریاں شامل ہیں۔ بھارتی کلینیکل نیوٹریشنسٹ خوشی چھابڑا کے مطابق، زیادہ تر کیسز میں بالوں کا جھڑنا بیرونی نہیں بلکہ اندرونی غذائی کمی کی نشانی ہوتا ہے۔ خوشی چھابڑا نے ایک آسان اور غذائیت سے بھرپور اسموتھی کی ترکیب شیئر کی ہے جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے اور نئے بال اگانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق، اگر یہ اسموتھی روزانہ صبح 15 دن تک مسلسل پی جائے تو واضح فرق محسوس کیا جا سکتا ہے۔ اسموتھی کے اجزاء: ایک کھانے کا چمچ بادام کا مکھن دو چٹکیاں حالِم/گارڈن کریس/علوی کے بیج ایک کھانے کا چمچ کدو کے بیج ایک کھانے کا چمچ کالے تل ایک اسکوپ پروٹین پاؤڈر (کم از کم 23 گرام پروٹین) ترکیب: بیجوں کو پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں جب تک یہ یکجان نہ ہو جائیں۔ پروٹین پاؤڈر شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔ اسموتھی تیار ہے، اسے روزانہ صبح نوش کریں۔ خوشی چھابڑا کے مطابق، روزانہ 15 دن تک اس اسموتھی کے استعمال سے بالوں کے جھڑنے میں واضح کمی آتی ہے اور نئے بال اُگنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، بالوں کے مسائل کا اصل حل غذائیت اور اندرونی صحت میں مضمر ہے، نہ کہ صرف شیمپو یا بیرونی علاج میں۔
89









