71

اداکارہ کا چونکا دینے والا بیان: پوری ٹیم مجھے پھنسانا چاہتی تھی

معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ہی ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا شکارہونے کاانکشاف کردیا۔


اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار تجربے پر روشنی ڈالی۔

 


اداکارہ نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو "ہولناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں۔

 


انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کے ساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا، سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔

 

میمونہ قدوس نے مزید کہا کہ اگر کسی اداکارہ کو کسی چینل یا ایجنسی کے ذریعے کاسٹ کیا جائے تو ایسے مسائل پیش نہیں آتے ، مگر جب براہ راست ہدایت کار کاسٹ کرے یا اس سے رابطہ کر کے آپ کاسٹ ہوئے ہوں تو خطرات بڑھ جاتے ہیں، اس تجربے نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور وہ اسے کبھی یاد نہیں کرنا چاہتیں۔