69

فہد شیخ نے فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی بتا دی

پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار فہد شیخ نے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کی شخصیت سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے ان کی سب سے بڑی خامی بیان کر دی۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران فہد شیخ نے انکشاف کیا کہ وہ فہد مصطفیٰ کو پاکستان کا حقیقی سپر اسٹار اور اپنا پسندیدہ اداکار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ان کے کام، عزم اور سکرین پر موجودگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان فنکاروں کے لیے ایک مثال ہیں۔

تاہم گفتگو کے دوران فہد شیخ نے فہد مصطفیٰ کی ایک بڑی کمزوری کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا، "فہد بھائی جب غصے میں آتے ہیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔"

https://www.instagram.com/reel/DLDXAwVtDvq/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==

فہد شیخ نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک بار انہیں مشورہ دیا تھا کہ، "اگر کبھی غصہ آئے تو 24 گھنٹے کچھ نہ کہو، خاموشی اختیار کرو اور پھر فیصلہ کرو۔" لیکن انہوں نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ، "بدقسمتی سے فہد بھائی خود اس اصول پر عمل نہیں کرتے۔ وہ تو غصے پر 24 سیکنڈز بھی قابو نہیں پا سکتے۔"

یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس انکشاف کو فہد مصطفیٰ کی شخصیت کے ایک نئے پہلو کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔