74

خیبرپختونخوا میں کانگو کے 2 مریض سامنے آگئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں، جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں مریضوں کو فوری طور پر خصوصی وارڈ میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کی شناخت اعزاز اور سفیان کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق ضلع کرک سے بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کا پیشہ تجارت ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حالت پر مسلسل نگرانی جاری ہے اور کانگو وائرس سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں۔