51

حسن علی کا تباہ کن اسپیل، وائٹلٹی بلاسٹ میں ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں لے اُڑے

قومی فاسٹ بولر حسن علی نے انگلینڈ کی وائٹلٹی بلاسٹ ٹی20 لیگ میں شاندار بولنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ برمنگھم بیئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے ڈربی شائر فالکنز کے خلاف تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جس میں ایک یادگار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

برمنگھم کے میدان میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز اسکور کیے۔ جواب میں حریف ٹیم 17.1 اوورز میں صرف 141 رنز بنا سکی اور 58 رنز سے شکست کھا گئی۔

حسن علی نے صرف 3.1 اوورز میں 23 رنز دے کر ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو آؤٹ کیا۔ ان کی ہیٹ ٹرک نے حریف بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔

حسن علی کی اس کارکردگی کو شائقین کرکٹ اور تجزیہ کاروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جو ان کی شاندار واپسی کا اشارہ ہے۔