48

ماہرہ خان کا شوہر کے بارے میں دلچسپ بیان، شادی کے لیے طویل انتظار

سپرسٹار ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سلیم کریم انہیں کئی سال تک شادی کے لیے مناتے رہے۔ 

ماہرہ خان نے ندا یاسر کے عید مارننگ شو میں شرکت کی ، جہاں ان کے ہمراہ عیدالاضحیٰ پر ریلیزہونےوالی فلم"لو گرو" کی کاسٹ بھی شریک ہوئی۔ 

پروگرام کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ جذبات کو نہیں چھپاتیں، وہ اظہار کرنے والی خاتون ہیں، کسی بھی بات کو زیادہ تر دیر نہیں چھپاتیں،وہ حقیقی زندگی میں بھی رومانوی شخصیت ہیں جبکہ خیالات کے اظہار کے میں بھی وہ دیر نہیں کرتیں۔

 

 

ماہرہ خان نے کہاکہ ان کے شوہر سلیم کریم شرمیلے انسان ہیں،وہ کیمرے کے سامنے آنا نہیں چاہتے، اس لیے ان کے ساتھ پروگراموں اور تقریبات میں کم دکھائی دیتے ہیں، ایک بار شوہر ان کے ہمراہ لندن گئے تو ہر کسی نے انہیں پہچان لیا، ہر کوئی انہیں یہی کہتا رہا کہ آپ ماہرہ سلیم کریم ہو، جس کے بعد انہوں نے ان کے ساتھ تقریبات میں جانا کم کردیا۔

 

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے شوہر کا چہرہ ہر کسی کو یاد ہوگیا، وہ وائرل ہوگئے، اس لیے اب ہر کوئی انہیں آسانی سے پہچان لیتا ہے جبکہ ان کے شوہر شرمیلے ہیں، وہ کیمرے کے عادی نہیں ہیں،کاش ان کے شوہر بھی ان کی طرح حقیقی زندگی میں رومانوی، جذباتی اور جلد خیالات کا اظہار کرنے والے ہوتے۔

 

ماہرہ خان کے مطابق شادی کے بعد ان کی یہ دوسری عید الاضحیٰ ہے، رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں آئیں۔ 

 

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی،اس سے قبل ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی کی تھی، جن سے ان کے ہاں ایک بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی اور شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔