12

کوچنگ کا مقصد کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی حاصل کرنا ہے: مائیک ہیسن

قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کوچ کی حیثیت سے ان کا اولین فرض کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا ہے۔ پی سی بی پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو سمجھنے اور ان کے مطابق حکمت عملی ترتیب دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ احساس دلانا ضروری ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہیں، اور ٹیم کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مسلسل مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوچنگ صرف عارضی نہیں بلکہ طویل مدتی بنیادوں پر کرنا چاہتے ہیں، اور ٹورز کے علاوہ بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اسی لیے دورانِ میچ بار بار پیغام رسانی کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی عوام اپنی ٹیم کو دیکھ کر فخر محسوس کرے۔