36

خطرناک بیماری کی تشخیص کرنیوالا اے آئی قلم

سائنس دانوں نے ایک ایسا جدید قلم تیار کیا ہے جو لکھتے وقت ہاتھ کی حرکت کو جانچ کر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے رعشے کی ابتدائی علامات کی شناخت کر سکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اعصابی بیماریوں کی سستی اور مؤثر تشخیص میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ قلم ہاتھوں کی جھٹکوں اور حرکات کی خرابی جیسے علامات کا پتہ لگاتا ہے، جو رعشے جیسے اعصابی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ قلم بیماری سے متاثر اور صحت مند افراد کے لکھنے کے انداز میں فرق بھی سمجھ سکتا ہے۔

رعشہ الزائمر کے بعد دنیا میں دوسرا سب سے عام اعصابی مرض ہے، مگر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ماہرین کی کمی کے باعث اس کی تشخیص مشکل ہو جاتی ہے۔ اس قلم کی مدد سے ہاتھ کی حرکت اور دماغی رابطے میں موجود خرابیوں کا اندازہ لگا کر بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی۔

قلم میں موجود مقناطیسی سیاہی لکھائی کے نمونوں کا تجزیہ کر کے بیماری کی علامات کی شناخت کرتی ہے۔