اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی نئی فلم "لو گرو" کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سلسلے میں دونوں فنکار مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان سے جب ہمایوں سعید کی کوئی انوکھی بات پوچھ گئی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا: "ہمایوں مجھے ایک بچے کی طرح لگتے ہیں، جیسے کوئی معصوم بچہ جس کے منہ میں پیسیفائیر اور گلے میں بِب ہو۔"
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ ایک بالغ اور سنجیدہ شخصیت رکھتے ہیں، لیکن ان کا دل بالکل ایک بچے جیسا ہے، جو انہیں بہت خاص بناتا ہے۔