9

نیٹ فلکس سیریز "ویڈنزڈے" سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

لاس اینجلس: نیٹ فلکس کی مقبول ترین ویب سیریز "ویڈنزڈے" کے مداحوں کا انتظار اب ختم ہوا، کیونکہ سیزن 2 کی جھلکیاں پیش کرتے ہوئے ابتدائی چھ منٹ کا خصوصی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

"Here We Woe Again" کے عنوان سے سیزن 2 کی پہلی قسط کا آغاز دکھایا گیا ہے، جو نیٹ فلکس کے سالانہ ایونٹ Tudum 2025 پر ریلیز کیا گیا۔

ٹریلر میں مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز، جس کا کردار جینا اورٹیگا ادا کر رہی ہیں، ایک نئے مشن پر نکلتی ہے جہاں اس کا ہدف ایک خوفناک سیریل کلر ہوتا ہے۔ کہانی میں ماضی کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جس میں صرف چھ سال کی عمر میں ویڈنزڈے اسکول میں ایک خطرناک پریزنٹیشن دے کر سب کو خوفزدہ کر دیتی ہے۔

مداحوں کو ایک بار پھر سنسنی، معمہ اور ڈارک کامیڈی سے بھرپور سیزن کی توقع ہے، جو کہ اس بار مزید خطرناک اور پُراسرار موڑ اختیار کرتا دکھائی دیتا ہے۔