کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی 2016 میں کی گئی پیش گوئی حال ہی میں سچ ثابت ہوگئی، جسے سن کر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔
نیلم منیر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ حال ہی میں ان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں ان کا پیر فریکچر ہوگیا۔ پروگرام کے دوران میزبان نے 2016 کا ایک ویڈیو کلپ دکھایا، جس میں ماہر فلکیات آغا بہشتی نے نیلم کی شادی کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی کہ ان کی شادی ممکنہ طور پر دبئی یا کسی خلیجی ملک میں ہوگی۔
اس پیش گوئی کو سن کر نیلم منیر نے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتی، لیکن رواں سال کے آغاز میں انہوں نے دبئی پولیس کے ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کی اور دبئی منتقل ہوگئیں۔
