لاہور۔فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ مجھے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا جنون ہے مگر بعض نہ اندیش لو گ میرے جذبے کے آگے رکاوٹ پیدا کرتے رہتے ہیں لیکن جو کام خدا کی رضا کیلئے کیا جائے اس کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان ، ابرار الحق ، شہزاد رائے اور جواد احمد دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔
میں ان کے جذبے کو سلام کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کیلئے پراجیکٹ کا کام شروع کیا تو جگہ جگہ پر میرے لئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور یہی وجہ ہے کہ اب تک میں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی مگر میرے حوصلے اور عزائم ابھی بھی پختہ ہیں اور میں غریبوں کیلئے لازمی ایک ایسا ہسپتال بناؤں گی جس میں غریب او رمستحق مریضوں کا علاج معالجہ مفت کیا جائے گا اور مجھے اپنے رب کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ مجھے اس نیک مقصد میں ضرور کامیاب بنائے گا اور نیکی کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والے کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔
305