409

عرفان خان نیورو اینڈو کرائن ٹیومر میں مبتلا

بالی وڈ اداکار عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیمور کے مرض میں مبتلا ہیں۔

اداکار عرفان خان کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور ان کے مرض کی تشخیص کا عمل جاری تھا۔

عرفان خان نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو ایک ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ جیسے ہی ان کی بیماری کی تشخیص ہو گی تو انہیں آگاہ کریں گے۔ 

عرفان خان ٹوئٹر پر ایک نئی پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ انہیں نیورو اینڈوکرائن نامی ٹیومر کا سامنا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی لیکن دماغی کینسر کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید بھی کی۔

عرفان خان کے مطابق اس بیماری کا ان کے دماغ سے تعلق نہیں ہے جب کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔

نیورواینڈوکرائن کیا ہے؟

نیورواینڈوکرائن اس صورت میں ہوتا ہے جب نروس سیلز بنانے والے ہارمونز میں غیر معمولی ٹیشوز کا اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے آنتوں، پھیپڑوں اور لبلہ میں بھی ٹیمور کا خدشہ لاحق ہو جاتا ہے۔