لندن: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلموں کی ترویج اور فلمی سرگرمیوں میں شراکت داری کے لیے ملنے والا ایوارڈ اپنے بیٹے اذلان کے نام کردیا۔
گزشتہ روز لندن میں یو کے ایشین فلم فیسٹیول کی رنگارنگ اور خوبصورت تقریب سجائی گئی۔ تقریب میں بالی ووڈ سمیت پاکستانی فلم انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کوچار چاند لگادئیے۔ تقریب کے دوران ماہرہ خان کو فلم انڈسٹری اور فلموں کی ترویج میں کردار ادا کرنے کےلیے فلیم ایوارڈ سے نوازا گیا جسے انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کے نام کردیا۔