23

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد سونے کا دام 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2512 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔