456

راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس ایک بار پھر منجمد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دوبارہ منجمد کردیئے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے سال 2015 کا 32 لاکھ روپے انکم ٹیکس واجب الادا تھا۔

ایف بی آر اب تک راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس سے 20 لاکھ روپے کی ریکوری کرچکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا شاہانہ رہن سہن ٹیکس ادائیگی سے میل نہیں رکھتا ۔

ایف بی آر حکام کی جانب سے راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین ہو رہی ہے کہ انہوں نے کیا چھپایا ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بھی راحت فتح علی خان ٹیکس نادہندہ قرار دیئے گئے تھے۔