256

سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

ممبئی: دبئی پولیس نے سری دیوی کا کیس بند کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے  اداکارہ سری دیوی کا کیس کلوز کرکے تحقیقات بند کردیں اور اداکارہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ سری دیوی کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار کی لاش کو جلد از جلد بھارت پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم آخری رسومات کی ادائیگی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس سے قبل دبئی میں قائم بھارتی قونصل خانے کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے کہ’’دبئی پولیس نے بھارتی قونصلیٹ  اور سری دیوی کے ورثاکو لاش حوالگی کا خط جاری کردیا ہے۔‘‘