497

فہد مرزا نے ساجد حسن کے علاج کا بیڑا اٹھالیا

رواں ماہ کے آغاز میں سوشل میڈیا پر معروف اداکار ساجد حسن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ہولناک تجربے سے متعلق بتاتے نظر آئے تھے۔

ساجد حسن نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے نام پر اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اپیل بھی کی تھی کہ آئندہ لوگ ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے سے پہلے اچھی طرح چھان پھٹک کرلیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے اداکار سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اور اب خوشی کی خبر یہ ہے کہ معروف پلاسٹک سرجن اور اداکار فہد مرزا نے ساجد حسن کی اسکالپ ری کنسٹرکشن سرجری کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔

گذشتہ روز فہد مرزا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ ضیاء الدین یونیورسٹی اسپتال میں ساجد حسن کی اسکالپ ری کنسٹرکشن سرجری کرنے جا رہے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ فہد مرزا معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر ہیں، جن کے دو بچے ہیں۔

فہد مرزا کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر لوگوں نے اپنے تبصروں میں اس اقدام کو کافی سراہا اور اس بات کی بھی درخواست کی کہ سرجری کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے۔