فیس بک کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے منفرد اور بہترین فیچر متعارف کرانا ہے۔
اگرچہ گزشتہ چند ماہ میں انسٹاگرام نے متعدد نئے فیچر متعارف کرائے ہیں، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ ایک ایسے فیچر پر کام رہی ہے، جو اس کے حریفوں کے لیے تباہی کا سامان بھی بن سکتا ہے۔
جی ہاں، انسٹاگرام اپنے حریفوں کے لیے ڈزاسٹر فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہے، جسے جلد آزمائشی بنیادوں پر محدود صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
انسٹاگرام ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر اور سخت بنایا جاسکے گا۔