366

سلمان خان اب ’بھارت‘ میں نظر آئیں گے

 ممبئی: بھارت کے معروف ہدایت کار علی عباس ظفر نے فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد سلمان کی نئی فلم ’بھارت‘ کا اعلان کردیا۔

بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے اُن بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی منفرد اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ سو کروڑ سے زائد مالیت کا بزنس کرکے باکس آفس پر ہلچل مچانے والی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’سلطان‘ جیسی مشہور فلموں نے سلمان خان کو ایسا مقام دلایا ہے کہ مداحوں سمیت ہدایت کاروں کے لبوں پر سلو میاں کا ہی نام ہے۔

اب مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ ان دونوں فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے علی عباس ظفر نے سلمان خان کے ساتھ تیسری فلم بھی بنانے کا اعلان کردیا۔