کراچی۔معروف اداکار ساجد حسن غیر تجربہ کار بالوں کے ہیئر ٹرانسپلانٹ ڈاکٹر کے باعث مصیبت میں مبتلا ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو معروف اداکار ساجد حسین نے ہیر ٹرانسلپلانٹ سے متعلق تکلیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا اتائی ڈاکٹروں سے بچنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ 9 سال تک ایک ڈاکٹر انہیں ہیئرٹرانسپلانٹ کرانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔2 مہینے قبل میں نے اس ڈاکٹر سے بال لگوانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کرایا، جس کے بعد سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ 15 دن تک بے ہوشی کی حالت میں تھے۔انہوں نے کہا کہ اتائی ڈاکٹر نے ٹرانسپلانٹ سے قبل میرے کوئی ٹیسٹ نہیں کیے۔
غلط ٹرانسپلانٹ کے باعث میرے سر پرانفکیشن ہوگیا ہے اور اب میں بہت بیمار ہوں۔ساجد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنیوالاواقعہ بتانے کا مقصد لوگوں میں آگاہی پھیلانا ہے، ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے سے پہلے متعلقہ ڈاکٹر، کلینک کے بارے میں اچھی طرح تحقیق کرلیں۔
316