394

دیپکا اور رنویر ’پدماوت‘ کی کامیابی پر خوش ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی پر دیپکا اور رنویر سنگھ بھی خوش ہوگئے۔

بھارتی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی سب سے زیادہ  متنازع سمجھی جانے والی فلم ’پدماوت‘ نے جہاں اپنے بننے کی ابتداء سے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا وہیں اس فلم نے مثبت کہانی سے مخالفت کرنے والوں کو بھی فلم دیکھنے پر مجبور کردیا۔ فلم نے ایسی دوڑ لگائی کہ چند ہی دن میں ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے جس کا اظہار انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تمام ہی شخصیات نے کیا ہے اور اب دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بھی فلم کی کامیابی پر لب کشائی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرن دیپکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا مجھے کتنی خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے وہ میں بیان ہی نہیں کرسکتی۔

رنویر سنگھ نے بھی  ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں لب کشائی کی کہ اس فلم سے میں بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں اور جذبات سے مغلوب ہوگیا ہوں اس کے لیے تو یہ لفظ بھی چھوٹا ہے اور اب میں خود کو بہت سے نعمتوں سے بھرپور سمجھ رہا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے خلجی کے کردار کا تحفہ دیا ایک تو میں پہلے ہی ان کا مقروض ہوں اور اب تو ساری زندگی ان کا احسان مند رہوں گا۔