152

ماہرہ خان نے ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی: اداکارہ ماہرہ خان ویسے تو اپنی جانداراداکاری کے ذریعے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب وہ ایشیا کی بااثر خاتون بھی قرار پائی ہیں۔ 

دبئی میں بین الاقوامی ’’مسالا ایوارڈز‘‘ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برصغیر پاک و ہند کے مختلف فنی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاکستان سمیت بھارت کے مشہورومعروف اداکاروں نے شرکت کی۔ ایوارڈ میں پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین اور میرا کے علاوہ فواد خان اور گلوکار فرحان سعید نے بھی شرکت کی۔

مسالا ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں پاکستان اور بھارت کے متعدد اداکاروں کو مختلف کیٹگریز کے لیے ایوارڈز دئیے گئے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشین وومن آف سبسٹینس (بااثر ایشیائی خاتون ) کا ایوارڈ دیا گیا۔