167

ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج سے ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے جب کہ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ محبت بھرا دن ہمارے خاندان اور  چاہنے والوں کی دعاؤں سے مزید خاص بنے گا۔

View image on Twitter

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے شادی کی خوشخبری سنائی اور وہی تمام الفاظ دہرائے جو انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں ٹوئٹ کیے تھے۔