381

اب پیاز کے ذریعے بال لمبے کریں

بالوں کو لمبا کرنے کے ویسے تو بہت نسخے ہیں تاہم اس کا ایک اور آسان گھریلو نسخہ پیاز کا استعمال بھی ہے جو کم خرچ اور زیادہ مشقت والا نہیں

قدرتی طور پر پیاز میں کمزور بالوں کو مضبوط بنانے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کی خصوصیت  پائی جاتی ہیں جب کہ پیاز بالوں کو لمبا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا قدرتی حل بھی ہے۔ ایک درمیانے سائز کی پیاز کدوکش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کیسٹر آئل  شامل کرلیجیے۔

اب ان اجزا کو اچھی طرح ملائیے اور تیار ہونے والے اس آمیزے کو تھوڑا تھوڑا کرکے بالوں پر لگا کر ایک گھنٹے کےلیے چھوڑ دیجیے، پھر کسی بھی شیمپو سے بالوں کو دھولیجیے۔ روزانہ اس آسان عمل کو  کرنے سے بال لمبے ہوجائیں گے۔

پیاز کی بو خاصی ناگوار اور چبھتی ہوئی ہوتی ہے تاہم پیاز نہ صرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت  یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔