108

اداکارہ ارمینا خان کی خواتین کے حقوق سے متعلق گفتگو

ٹوئٹر پر تین خواتین کے قتل کی خبر شیئر کرتے ہوئے ارمینا خان نے اس واقعے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

اداکارہ  نے لکھا کہ جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے جسے مرد چاہے اپنے پاس رکھے یا اسے ختم  کردے لیکن ایسا نہیں چلےگا۔

ارمینا خان کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اسلام خواتین کو درحقیقت سب سے زیادہ آزادی اور عزت دیتا ہے۔

صارف کی ٹوئٹ کے جواب میں ارمینا نے لکھا کہ اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان خواتین کو حقوق کی منتقلی کی اجازت نہیں دیتے جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا۔