31

اینڈرائیڈ فونز صارفین اب پاس ورڈ یاد رکھنا ضروری نہیں

اگر آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ استعمال کررہے ہیں تو اب آپ کو تمام اہم پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی یہ کام گوگل کی سروس کرے گی۔

اینڈرائیڈ صارفین اب گوگل پاس ورڈ منیجر کے شارٹ کٹ ٹول کو اپنی ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر ایڈ کرسکتے ہیں۔

جیسا نام سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ پاس ورڈ منیجر سروس آپ کے تمام آن لائن اکاؤنٹس کی لاگ ان تفصیلات کو ایک محفوظ مقام پر اکٹھا کردیتی ہے۔

ویسے تو گوگل پاس ورڈ منیجر ٹول اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کافی عرصے سے دستیاب ہے جبکہ کروم براؤزر اور گوگل ویب اکاؤنٹ پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مگر اب اس ٹول کا استعمال آسان کردیا گیا ہے بس آپ کو ہوم اسکرین پر موجود شارٹ کٹ اوپن کرکے اپنی ڈیوائس کے بائیو میٹرک یا اسکرین لاک سیکیورٹی پروٹیکشن کو استعمال کرنا ہوگا، اس کے بعد کسی بھی آن لائن لاگ ان کے لیے پاس ورڈ کا اندراج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پاس ورڈ منیجر یوزر نیم اور پاس ورڈز سمیت تمام تفصیلات کو محفوظ کرسکتا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی تفصیل کو فوری بدلنا بھی ممکن ہے۔

اس ٹول کے لیے گوگل پلے سروسز کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا (ورژن 22.18 پر) جو کہ بائی ڈیفالٹ اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب بھی ہے۔

اس کے بعد ڈیوائس کی سیٹنگز کو اوپن کرکے پرائیویسی میں جائیں اور وہاں سے آٹو فل سروس فرام گوگل میں جاکر پاس ورڈز پر کلک کریں۔

اس جگہ ایڈ شارٹ کٹ ٹو یور ہوم اسکرین کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرنے پر ایک مینیو کھل جائے گا جس میں شارٹ کٹ بھی ہوگا، بس پھر اسے ہوم اسکرین پر منتقل کردیں۔