مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ’واٹس ایپ‘ میں صارفین کی سہولت کے لیے بے شمار فیچرز موجود ہیں جن کو استعمال کر کے استفادہ حاصل کیا جاتا ہے لیکن اس میں ایک فیچر ایسا بھی ہے جسے شاید ہی کوئی جانتا ہو۔
آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے ایسے فیچر کے بارے میں بتائیں گے جس کا استعمال کرنے کے بعد آپ یہ جان سکیں گے کے واٹس پر آپ سب سے زیادہ کس سے بات کرتے ہیں۔
یہ فیچر صارفین کو اپنے سب سے زیادہ بات کرنے والے دوست کے میسجز، کالز، تصاویر اور ویڈیوز کے تمام تر اعداد و شمار سے آگاہ کرتا ہے۔ اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر آپ سب سے زیادہ بات کس سے کرتے ہیں تو یہ طریقہ کار اپنائیے۔
1. یہ جاننے کے لیے آپ سب سے پہلے ’واٹس ایپ سیٹنگ‘ کے آپشن پر جائیے۔
2. واٹس ایپ سیٹنگ کے آپشن میں جانے کے بعد ’ڈیٹا اینڈ اسٹوریج‘ ٹیب پر کلک کیجیے۔
3. ڈیٹا اینڈ اسٹوریج ٹیب پر کلک کرنے کے بعد آپ کا ڈیٹا لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے بعد آپ کے سامنے ایک فہرست آجائے گی۔
4. جس شخص کی فائل کا سائز سب سے زیادہ ہو گا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نے سب سے زیادہ اس شخص کو پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہیں۔
اس فہرست کو دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ واٹس ایپ پر چیٹنگ میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔