69

سیلفی کے بعد اب ماہرہ خان کی ’سلوفی‘ بھی سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان کی ویڈیوز اور سیلفی کے بعد اب اُن کی پہلی سلوفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ ماہرہ خان کا سیلفی کا شوق انہیں اکثر خبروں کی زینت بنا دیتا ہے تاہم اس بار ماہرہ خان نے روایت کو توڑتے ہوئے سیلفی کے بجائے ’سلوفی‘ شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے۔