52

حمزہ علی عباسی کا اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان

لاہور: اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا تاہم لوگوں کو دینی اور سماجی پیغامات پہنچانے کے لیے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتا رہوں گا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 10 سال کے عرصے کے دوران خدا اور موت کے بعد جیسی چیزوں پر تحقیق کی اور اس دوران جو باتیں سامنے آئیں اب وہ مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں۔

حمزہ عباسی نے ویڈیو میں سب سے پہلے رب اور پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہا کہ اداکاری حرام ہے، مجھے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام میں صرف بدکاری حرام ہے، میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا لیکن اپنے مداحوں کو رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دیتا رہوں گا۔