شوبز۔رواں ہفتے دلکش لباس زیب تن کرنے والی تین اداکارائیں سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ ان میں کرینہ کپور ، کنگنا اور مانوشی جیسی حسینائیں شامل ہیں ان تینوں نے رواں ہفتے کے دوران ہونے والی خصوصی تقاریب اور محافل موسیقی میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی موجودگی سے حاضرین کا لطف دوبالا کردیا ۔ان خوبصورت لباسوں کی ڈیزائنگ صلہ یقینی طور پر کاریگروں کو جاتا ہے تاہم خوبرو اداکاراؤں نے جس طرح انہیں زیب تن کیا تھا وہ بھی قابل تعریف ہے ۔کرینہ نے کالے رنگ کے لباس کا انتخاب کرکے مداحوں کو حیران کردیا جبکہ کنگنا اور مانوشی نے بھی اس دفعہ کچھ ہٹ کر پہنا ہے جس کو شوبز کے حلقوں میں بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔