62

’دبئی اسٹارایوارڈ‘عاطف اسلم کے نام

دبئی: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو اپنی بہترین گائیکی کے نتیجے میں ’دبئی اسٹارایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

دبئی میں آج کے چمکتے ہوئے فنکاروں کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان فنکاروں کو ’دبئی اسٹار ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ پاکستان سے جس فنکار کو یہ اعزازحاصل ہوا وہ کوئی اورنہیں گلوکار عاطف اسلم ہیں جنہیں ان کی گائیکی کی بدولت دبئی اسٹارایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

پاکستان کے بہترین گلوکارکا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے کہا کہ دبئی ایک بہت متحرک شہرہے ، یہ وہ واحد شہر ہے جہاں میں سڑکوں پر چلتے ہوئے خود بہت محظوظ ہوتا ہوں، میں نے یہاں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے لیے بھی گایا۔ ہم سب، خاص طورپرپاکستانی اوربھارتی ہرجگہ موجود ہوتے ہیں لیکن یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم بڑی تعداد میں ہیں۔ لہذا مجھے یہ بات پسند ہے کہ میری موسیقی یہاں بہت سنی جاتی ہے۔