93

عاطف اسلم کا اہلیہ کی سالگرہ پر مبارکباد کا خصوصی انداز

معروف گلوکارعاطف اسلم کا اپنی اہلیہ سارا کی سالگرہ کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت اور پیار بھرا انداز مداحوں کو بھا گیا۔ عاطف اسلم اپنی میٹھی اور سحر انگیز آواز کی وجہ سے  پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ گلوکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سارا کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس کا کیپشن لوگوں کے دلوں میں اتر گیا۔

عاطف اسلم نے یہ تصویر اپنی اہلیہ کے سالگرہ کے موقع پر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سارا کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔۔ الحمداللہ‘

 

گلوکار نے کیپشن میں اہلیہ سارا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں تمھارا بے حد شکر گزار ہوں کہ تم میری زندگی کی ساتھی بنیں، اور  صبر کے ساتھ اتنے سالوں سے میرے ساتھ ہو، سالگرہ مبارک ہو۔ یاد رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارا کی شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں اور مداح ان کی جوڑی کو بے انتہا پسند کرتے ہیں۔

عاطف اسلم کے اس پیغام پر ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور ان کے خوبصورت پیغام کو بے حد سراہا۔