707

’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار

شوبز۔سلمان خان اور قطرینہ کی فلم’ ٹائیگر زندہ ہے ‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی جاری ہے ۔ بالی ووڈ کی کچھ دیگر فلمیں بھی اس دوران مقابلے ہیں مگر ٹائیگر زندہ ہے ، جاندار اسکرپٹ اور کاسٹ کی بدولت ریلز کے پہلے ماہ کے دوران ہی 330کروڑ کا کاروبار کرچکی ہے، جوکہ واقعی حیران کن ہے۔سلمان خان اور قطرینہ کیف کے پرستار اپنے ستاروں کوبڑے اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیتے ہیں ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فلم کی کہانی جاسوسی پر مبنی ہے اسی وجہ سے ٹائیگر زندہ ہے فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ فلم کی مقبولیت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ سینما کے ٹکٹ گھروں میں تل بھرنے کی جگہ نہیں مل رہی ۔ یاد رہے کہ یہ فلم 2012 میں ریلز ہونی والی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے ۔