61

آٹا مصنوعات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ واپس

پشاور۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کے دوران ایف بی آر نے آٹا مصنوعات پر 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے لیا جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے شروع ہونے والی سہ روزہ ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد نعیم بٹ کی ہدایت پر گروپ لیڈر ہاشم رضا احمد اور دیگر عہدیداروں پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف بی آر حکام اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے مذاکرات کئے اس موقع پر ایف بی آر کے ممبر سیلز ٹیکس نے چوکر پر جی ایس ٹی واپس لینے کی یقین دہانی کرائی جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آج سے شروع ہونے والی سہ روزہ ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔