260

حنا الطاف نے زبان بند کرلی

اداکارہ حنا الطاف کی منیب بٹ کو برا اداکار کہنےکی وجہ سامنے آگئی۔ چند روز قبل حنا الطاف نے ایک ڈیجیٹل شو ’ٹو بی ہونسٹ ‘ میں شرکت کی تھی جہاں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ  منیب بٹ کو اداکاری نہیں آتی لیکن پھر بھی وہ اداکاری کے بھرم پورے دیتے ہیں۔اداکارہ کے منیب بٹ کو برا اداکار کہنے پر اُن کی اہلیہ ایمن خان، منال خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی ساتھی اداکار منیب بٹ کے حق میں بول پڑے جس کے جواب میں حنا الطاف نے ایمن خان کی ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں ایمن خان نجی چینل کو انٹرویو دیتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمن نے کہا کہ  ’حناالطاف کو اداکاری سیکھنے کے لیے کلاسزز لینے کی ضرورت ہے۔‘ حنا الطاف کا منیب بٹ کو برا اداکار کہنا ایمن کی اسی ویڈیو کاجواب ہے۔حنا الطاف کے بیان پر منال خان اور منیب بٹ کی اہلیہ ایمن خان نے میزبان اور مہمان کے اس رویئے کو تعلیم کی کمی قرار دے دیا۔ ہانیہ عامر نے بھی حنا الطاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ  تنقید برائے اصلاح اچھی بات ہے، تاہم کسی کی شخصیت کو فضول میں تنقید کا نشانہ بنانا درست عمل نہیں۔

مختلف فنکاروں کی تنقید کے بعد اب حنا الطاف نے خاموشی اختیار کر لی ہے اور وہ اس سلسلے میں کوئی بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔