382

تیمور خان کی سالگر ہ پر شراتیں ‘ کرینہ کا نرالا انداز

شوبز: خان فیملی کی آنکھ کا تارا اور کرینہ اور سیف علی خان کے اکلو تے فرزند تیمور علی خان نے اپنی پہلی سالگر ہ پر ناز و انداز دکھا کر سب کو حیران کردیا ۔اپنے منفرد شرارتوں کی وجہ سے تیمور سالگر ہ کی تقریب میں توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ اِس موقع پر سکول کے بچے بھی کافی تعدا د میں موجود تھے جنہوں نے لٹل سیلبریٹی کیساتھ وقت گذارنے کا بھر پور لطف اُٹھایا ۔

تقریب کے دوران تیمور زیادہ تر ماں کی گود میں نظر آئے لیکن اُچھل کود کیساتھ ۔تیمور مسلسل چھلانگیں لگاتے رہے جس پر ماں کرینہ کپور کا انداز بھی دیکھنے والا تھا ۔ تقریب کے چند خاص لمحات کیمرے کی آنکھ نے ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیے ۔