63

آئی ایم ایف پیکیج کے بعد روپے کی قد ر میں اضافہ

 کراچی۔عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کی منظوری کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا عمل جاری ہے، انٹربنک میں ڈالر 1 روپے 11 پیسے سستا ہو گیا اور 156 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہورہاہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں جمعرات کے روز 1 روپے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے،مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی، انٹربنک مارکیٹ میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے1 روپے 11 پیسے گر گئی جس سے ڈالر 156 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔